محبّت ہے
محبّت ہے
مجھے اپنی تنہائی سے
جو مجھے تمہاری یاد کے قریب کرتی ہے
محبّت ہے
مجھے ان خوابوں سے
جو صرف تمہیں دیکھا کرتے ہیں
محبّت ہے
مجھے گزرتی رات سے
جو بیت گئی تمہاری یاد میں
محبّت ہے
مجھے اپنے دل سے
جو دھڑکتا ہے صرف تمھارے لیے
محبّت ہے
مجھے اپنی سانس سے
جس میں صرف تمہارا نام بسا ہے
No comments:
Post a Comment