Monday, August 31, 2009

india

بھارت
وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
भारत गणराज्य
جمہوریہ بھارت
پرچم قومی نشان

شعار: सत्यमेव जयते

(سچ ہی جیتتا ہے)
ترانہ: जन गण मन/ جن گن من

دارالحکومت نئی دہلی

28 درجے 37 منٹ شمال 77 درجے 13 منٹ مشرق
عظیم ترین شہر ممبئی
دفتری زبان(یں) ہندی، اردو، انگریزی
نظامِ حکومت
صدر
وزیرِ اعظم پارلیمانی جمہوریہ
پرتیبھا پٹیل
منموہن سنگھ
آزادی
- اعلانِ آزادی
جمہوریہ برطانیہ سے
15 اگست 1947ء
26 جنوری 1950ء
رقبہ
- کل

- پانی (%)
3166414 مربع کلومیٹر (7)
1222559 مربع میل
9.56
آبادی
- تخمینہ:2008ء
- 2001 مردم شماری
- کثافتِ آبادی
1,129,600,316 (2)
1027015248
336 فی مربع کلومیٹر(33)
870 فی مربع میل
خام ملکی پیداوار
(م۔ق۔خ۔)
- مجموعی
- فی کس تخمینہ: 2007ء

2965 ارب بین الاقوامی ڈالر (چوتھا)
2700 بین الاقوامی ڈالر (132 واں)
انسانی ترقیاتی اشاریہ
(تخمینہ: 2007ء) 0.619
(128) – متوسط
سکہ رائج الوقت بھارتی روپیہ (INR)
منطقۂ وقت
- عمومی
۔ موسمِ گرما (د۔ب۔و) بھارت کا معیاری وقت
(یو۔ٹی۔سی۔ 5.5)
غیر مستعمل (یو۔ٹی۔سی۔ 5.5)
ملکی اسمِ ساحہ
(انٹرنیٹ) .in
رمزِ بعید تکلم
(کالنگ کوڈ) +91
بھارت جنوبی ایشیا میں واقع ایک ملک ہے جو بر صغیر کے زیادہ تر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے ممالک میں شامل ہے۔ بھارت کے ایک ارب سے زائد باشندے ایک سو سے زیادہ زبانیں بولتے ہیں۔۔ بھارت کے مشرق میں بنگلہ دیش اور میانمار ہیں، شمال میں بھوٹان، چین اور نیپال اور مغرب میں پاکستان ہے اس کے علاوہ بھارت کے جنوب مشرق اور جنوب مغرب میں بحرِ ہند واقع ہے۔ بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئ، کولکاتہ، دہلی، چنائی، حیدر آباد اور بنگلور ہیں۔

فہرست [غائب کریں]
1 نام کی بنیاد
2 تاریخ
3 سیاست
4 مزید



[ترمیم] نام کی بنیاد
دریاۓ سندھ کے مشرق میں واقع جگہ کا نام ہند تھا۔ اس ہی طرح انڈس سے نام انڈیا پڑا۔ ماضی میں اس خطے کو عموما ہندوستان یا بھارت کہا جاتا تھا۔ ایک مشہور قومی نغمے کے الفاظ بھی ایسے شروع ہوتے ہیں کہ "سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا". آزادی کے بعد ملک کا سرکاری نام بھارت رکھا گیا۔

قیام پاکستان کے بعد محمد علی جناح، بانئِ پاکستان نے بھارت کو ہندوستان کہنے کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ ہندوستان وہ ملک ہے جو 1947ء سے پہلے تھا۔ اس وجہ سے بھارتی راہنما اپنے ملک کیلیے ہندوستان کو باقاعدہ نام کی حیثیت نہ دے سکے۔ ہندوستان کی طرح جناح نے لفظ انڈیا (India) کے استعمال کی بھی مخالفت کی لیکن بعد میں رضامند ہو گئے۔ تمام عالمی زبانوں میں اس کا انگریزی نام انڈیا ہی مستعمل ہے۔


[ترمیم] تاریخ
برصغیر پاک و ہند صرف تین ادوار میں ایک ملک رہا۔ ایک تو چندرگپت موریا کے عہد میں اور دوسرے مغلیہ دور میں اور تیسرے انگریزوں کے زمانے میں۔اورنگ زیب عالمگیر کے دور حکومت میں مغلیہ سلطنت نسبتاً سب سے بڑی تھی۔انگریزوں کے زمانے میں سلطنت مغلیہ دور سے قدرے کم تھی۔ ان تین ادوار کے علاوہ ہندوستان (موجودہ بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان) ہمیشہ چھوٹی چھوٹی بےشمار ریاستوں میں بٹا رہا۔ اپنی ہزاروں سال کی تاریخ کے بیشتر دور میں ہندوستان چھوٹی ریاستوں ہی میں بٹا رہا ہے۔ بھارت میں پتھروں پر مصوری کی شروعات 40،000 سال پہلے ہوئ۔ سب سے پہلی مستقل آبادیاں 9،000 سال پہلے وجود میں آئیں۔ ان مقامی آبادیوں نے ترقی کر کہ سندھ طاس تہذیب کو جنم دیا۔ یہ تہذیب چھبیسویں صدی قبل از مسیح سے لے کر انیسویں صدی فبل از مسیح تک اپنے عروج پر تھی اور اس زمانے کی سب سے بڑی تہزیبوں میں شامر ہوتی تھی۔ مگر اس زمانے میں بھی اسے کبھی ھند نہیں کہا گیا بلکہ سندھ کے نام سے جانا جاتا رہا۔ برصغیر بہت عرصہ تک سند اور ہند میں منقسم رہا۔

اس کے بعد آنے والے دور کے بارے میں دو نظریات ہیں۔ پہلا نظریہ ماکس مولر نے پیش کیا۔ اس کے مطابق تقریبا پندھرویں صدی قبل از مسیح میں شمال مغرب کی طرف سے آریاؤں نے ہندورستان میں گھسنا شروع کر دیا۔ پھلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ آریا حملہ آور بن کر آۓ تھے اور طاقت کے استعمال سے پھیلے۔ لیکن اب یہ سمجھا جاتا ہے کہ آریا طاقت کا استعمال کۓ بغیر آہستہ آہستہ اس علاقے میں پھیلے اور آریاؤں اور مقامی دراوڑوں کے درمیان ہونے والے تعلق اور تبادلہ خیالات سے ویدک تہذیب نے جنم لیا۔ دوسرا نظریہ یہ ہے کہ آریا / ویدک لوگ ہندوستان کے مقامی لوگ تھے جو کہ دراوڈ تہذیب ختم ہونے کے بعد عروج پزیر ہوۓ۔

آٹھویں صدی میں عربوں نے مغربی برصغیر کے علاقے سندھ پر حملہ کر کہ قبضہ کر لیا۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے بڑی تیزی سے اسلام قبول کیا۔ اس کے بعد تیرہویں صدی میں ترکوں نے ہندوستان پر حملہ کیا اور شمالی ہندوستان پر قبضہ کر لیا۔ سولہویں صدی میں مغلوں نے ہندوستان پر حملہ کیا اور آہستہ آہستہ تمام ہندوستان کے حاکم بن گۓ۔ مغلوں کے حملے سے پہلے ہی ہندوستان میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد مسلمان تھی۔

انیسویں صدی میں انگریزوں نے مغلوں کو اپنے ماتحت کر لیا اور اس طرح ہندوستان کے حاکم بن گۓ۔ 1857 کے غدر کے بعر حکومت کمپنی سے برطانوی تاج کے پاس چلی گئ۔ 1876 کے بعد سے برطانوی شاہان کو شاہنشاہ ہندوستان کا عہدہ بھی مل گیا۔ ملک کو سمبھالنے کے لۓ‎ برطانوی حاکموں نے اپنی ’بانٹو اور راج کرو‘ پالیسی کو استعمال کیا۔ برطانوی پیداوار سستی اور مقامی پیداوار مہنگی کر کے مقامی صنعت کو نقصان پہنچایا گیا اور اس طرح ہندوستان سے پیسہ برطانیہ جاتا گیا۔ بھارت کی تحریک آزادی کا زیادہ تر زور نسلی امتیاز اور تابع تجارتی پالیسی کے خلاف تھا۔


بھارت کا نقشہ، اردو میںبرطانوی راج کے خلاف ایک زیادہ تر غیر تشدد پسند تحریک چلا کر موہنداس کرمچند گاندھی, جواہر لال نہرو, سردار پٹیل, ابولکلام آزاد, بال گنگادھر تلک اور سبھاش چندرا بھوس کی قیادت میں بھارت نے 1947 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔ ہندوستان کی تقسیم پاکستان اور بھارت میں ہو گئ۔

1962 میں بھارت کی متنازع علاقوں پر چین سے جنگ ہوئ۔ 1965 میں کشمیر پر بھارت کی پاکستان سے جنگ ہوئ۔ 1971 میں پاکستان میں خانہ جنگی ہوئ اور اس میں بھارتی مداخلت بھی ہوئ۔ اس کے نتیجے میں بنگلہ دیش وجود میں آیا۔

گزشتہ کچہ عرصہ میں بھارت نے سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ دیکھا ہے۔ اس کے باوجود بھارت کے سامنے بنیادی مسائل پاکستان کے ساتھ کشمیر کاتنازعہ، آبادی کا زیادہ ہونا، ماحولیاتی آلودگی، غربت، مذہبی اور نسلی اختلاف ہیں۔


[ترمیم] سیاست
بھارت ایک جمہوریت ہے۔ بھارت اپنے اسٹیٹز (صوبہجات) کا یونین (اتحاد) ہے جس کا بنیادی ڈھانچہ وفاقی ہے۔ بھارت کی ریاست کا سربراہ بھارت کا صدر ہے۔ صدر اور نائب صدر پانچ سالہ عرصے کے لۓ منتخب ہوتے ہیں۔

بھارت میں انتظامی طاقت کابینہ کے پاس ہے۔ کابینہ کے سربراہ وزیر اعظم ہوتے ہیں۔ صدر ان کو وزیر اعظم مقرر کرتے ہیں جن کو پارلیمان کی اکثریتی جماعت/ جماعتوں نے نامزد کیا ہوتا ہے۔ پھر وزیر اعظم کی صلاح پر دوسرے وزراء مقرر ہوتے ہیں


[ترمیم] مزید
بھارت کے شہر



‘‘http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA’’ مستعادہ منجانب
زمرہ جات: ممالک | بھارت

No comments:

Post a Comment