Sunday, April 24, 2011

Amir Saleem Khan receiving Matashri Award





Hamara Samaj, Chief Reporter Amir Saleem Khan
receiving Matashri Award From L K Advani

پرنٹ میڈیا کی اہمیت سب سے زیادہ: اڈوانی
35ویں ماتر شری ایوارڈ سے 26صحافی سرفراز، اردو میں ہمارا سماج کے عامر سلیم خان کو دیا گیاایوارڈ
نئی دہلی 24 اپریل،پرےس رےلےز:بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈراور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن آڈوانی نے آج پرنٹ میڈیا کی اہمیت اور اس کی ذمہ داری کو سب پربرتر بتاتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کی چکاچوند سے انکار نہیں لیکن پرنٹ میڈیا کی اہمیت آج اور بڑھ گئی ہے۔ مسٹر آڈوانی یہاں رشین کلچر سینٹر میں 35ویں ماتر شری ایوارڈ تقریب میں مخاطب تھے۔ ماتر شری ایوارڈکمیٹی کے ذریعہ ایوارڈ کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے منتخب25صحافیوںکو اور سماجی خدمات کیلئے ایک عدد ایوارڈ دیاگیا۔مہمان خصوصی مسٹر لال کرشن آڈوانی کے ہاتھوں صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ایوارڈ کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر دنیش شرماکی نظامت میں چلے پروگرام کے دیگر مہمانوں اور مبارکباد دینے والوں میں اشونی کمار چوپڑا، ایس ایس اگروال، یوگیش چھابڑا،شری کانت مشرا،ایوارڈ کمیٹی صدر ہریش چوپڑا، ڈاکٹر اطہر الٰہی خان، الحاج محمد یعقوب، ڈاکٹر مقصوداحمدخان، اسعد میاں، ارشاد احمد خان اور روزنامہ عندلیب کے ایڈیٹر محمد مستقیم خان موجود تھے۔ایوارڈ یافتگان میں پی ٹی آئی بےورو چےف اجے کول، بھاشا سے سدھےر اپادھےائے، ےو اےن آئی سے راجےو سلوجا، ےونےوارتا سے آشا مشرا اور اردو صحافت کےلئے روزنامہ ہمارا سماج کے چےف رپورٹر عامر سلےم خان ، ےو اےن آئی کے سےنئر فوٹو گرافر وی کے چوہان ،راجستھان پترےکا کے گنےش بھٹ ، پنجاب کیسری کے شیکھر سنگھ جھا، نو بھارت ٹائمز کے شنکر سنگھ، ہندوستان ہندی کی ہیم لتا کوشک ،سماجی خدمات کیلئےڈاکٹر نند کشور گرگ، راشٹریہ سہارا سے سینئر صحافی پرمانشو شیکھر، ہندوستان ٹائمز انگریزی سے فوٹو ایڈیٹرٹی نارائنن،جاگرن سے سنجے رائے، امر اجالا سے بھارت پانڈے، نئی دنیا سے کمار گجیندر چوہان، جن ستا سے سنجیو کمار، نوبھارت مدھیہ پردیش بیورو چیف پرویش کمار مشرا، ڈی ایل اے شامنامہ سے کارگزار ایڈیٹر ویریندر سینگر، ہندی شامنامہ ساندھیا ٹائمز دہلی کے ویریندر کمار ،الیکٹرانک میڈیا میں ڈی ڈی نیوز کے گریش نشانہ، آج تک کے انوراگ ڈھانڈا، آئی بی این- 7 کی موسمی سنگھ، آکاشوانی سے راجندر اپادھیائے اور سہارا سمے سے سنجے ورما شامل تھے۔ مسٹر لال کرشن آڈوانی نے کہا کہ میں الیکٹرانک میڈیا کی بڑھتی مقبولیت سے واقف ہوں لیکن صحافت میں پرنٹ میڈیا کی جوابدہی آج اور برھ گئی ہے۔ پرنٹ میڈیا کی اہمیت اس معنی میں زیادہ ہے کہ وہ جو کچھ ہے تحریر میں موجود ہے جو تاریخ کے صفحات میں ہمیشہ محفوظ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ کافی اہم ہیں جو ملک کی خدمت اپنے قلم سے کرتے ہیں اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔ جہاں ایک طرف اشونی کمار چوپڑانے بھی صحافت کی اہمیت اجاگر کی وہیں مسٹر دنیش شرما نے ماتر شری ایوارڈ کی تاریخ پر مختصر رو شنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دراصل صحافیوں کا کردار ملکی خدمات میں سب سے اہم ہوتا ہے اس لئے اس ایوارڈ کے ذریعہ ان کی ہمت افزائی کی جاتی ہے۔